وزیراعظم کے فیصلے کا احترام کرتی ہوں، فردوس عاشق اعوان

0
55

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے فیصلے کا احترام کرتی ہوں،ان  کا استحقاق ہےکس کھلاڑی کو کس پوزیشن پر کھلانا ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ایک سال کےعرصےمیں بھرپورصلاحیتوں سےفرائض سرانجام دینےکی کوشش کی ، وزیراعظم عمران خان ‎کا شکریہ انہوں نےمجھ پراعتماد کیا۔

انہوں نے  شبلی فراز کو وزیر اطلاعات اور  عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی برائے اطلاعات بننے پر دلی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

The post وزیراعظم کے فیصلے کا احترام کرتی ہوں، فردوس عاشق اعوان appeared first on ہم نیوز.


Source: www.humnews.pk