وائٹ ہاؤس نے مودی کو وائٹ واش کردیا

0
51

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے مودی کو وائٹ واش کردیا ہے۔

امریکہ نے بھارت کو اقلیتوں کیلئے خطرناک ملک قرار دے دیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ یو ایس سی آئی آر ایف نے مودی کے متعلق وزیراعظم عمران خان کے مؤقف کی تصدیق کی ہے۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ابتدا سے مؤقف رہا ہے کہ مودی و آر ایس ایس ہندو بالا دستی کے ایجنڈے پر کارفرما ہیں اوردراصل نازی سے متاثر ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے بھارتی صدر، وزیراعظم کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے نکال دیا

سینیٹر فیصل جاوید نے مؤقف اپنایا ہے کہ ہندو بالادستی کے لیے وہ نفرت اورعدم برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام اقلیتوں کو اندھا دھند نشانہ بنا رہے ہیں۔

The post وائٹ ہاؤس نے مودی کو وائٹ واش کردیا appeared first on ہم نیوز.


Source: www.humnews.pk