مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بطور ترجمان بلاول بھٹو استعفیٰ دے دیا

0
18

راولپنڈی: سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پارٹی فیصلوں پر اختلافات پر بطور ترجمان چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے میڈیا سیل نے تصدیق کی ہے کہ مصطفی ٰنواز کھوکھر نے تاحال پارٹی چھوڑنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

بلاول کو رکن اسمبلی علی حیدر گیلانی نے استعفیٰ بھیج دیا

ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق پارٹی کی سنیئر قیادت مصطفیٰ نواز کھوکھر کو منانے کیلئے متحرک ہے۔

پیپلز پارٹی رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کی ضمانت منظور

اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر تھوڑا جذباتی ہو گئے ہیں انہیں جلد منا لیں گے۔

دوسری جانب ہم نیوز نے مصطفیٰ نواز کھوکھر سے رابطے کی کوشش کی ہے تاہم انہوں نے تاحال جواب نہیں دیا۔

The post مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بطور ترجمان بلاول بھٹو استعفیٰ دے دیا appeared first on ہم نیوز.


Source: www.humnews.pk