لندن: نواز شریف، والدہ کی میت سرد خانے منتقل

0
4

لندن: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی والدہ کی میت کو ریجنٹ پارک مسجد کے سرد خانے میں منتقل کردیا گیا ہے۔

نواز شریف تدفین میں شرکت کیلیے پاکستان نہیں آئیں گے، خاندانی ذرائع

ہم نیوز کے مطابق کاغذی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد میاں نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت کو پاکستان روانہ کیا جائے گا۔

‘‘نواز شریف کی شہباز شریف سے بات ہوئی تو دونوں آبدیدہ تھے’’

اس ضمن میں شریف خاندان کے ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ بیگم شمیم اختر کی میت کو پاکستان روانگی سے قبل نماز جنازہ ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کی جائے گی۔

The post لندن: نواز شریف، والدہ کی میت سرد خانے منتقل appeared first on ہم نیوز.


Source: www.humnews.pk