سندھ: کورونا سے مزید 9 افراد جاں بحق، 904 متاثر

0
7

کراچی:  صوبہ سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 9 افراد جاں بحق جب کہ 904 متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 432 ہو گئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 2760 تک پہنچ چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کے 422 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 40 مریض وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق کراچی میں کورونا کے مزید 610 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 7 ہزار 985 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر ملک بھر میں شادی ہالز میں تقاریب پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

کورونا کی دوسری لہر: ملک بھر میں جلسوں پر پابندی عائد

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ملک بھر میں کورونا کیسز چار گنا بڑھ گئے ہیں، ہم نے سارے ملک میں جلسے،جلوس ختم کر دیئے ہیں، دوسروں کو بھی کہیں گے کہ جلسوں کو ملتوی کر دیں۔

 انہوں نے کہا کہ کسی بھی اجتماع میں 300 سے زیادہ لوگ اکھٹے کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

وزیراعظم عمران خان کی ایک بار پھر قوم سے ماسک کے استعمال کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ہمارے ملک کورونا کیسز کی شرح میں چار گنا اضافہ ہو گیا ہے مساجد میں ایس او پیز پر عمل کرنا ہو گا،خدشہ ہے احتیاط نہ  کی تو اسپتال مریضوں سے بھر جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہمسائیہ ممالک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں تاہم اللہ کے کرم سے پاکستان میں ایسی صورتحال نہیں ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید19 اموات

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ لاک ڈاؤن نہ کیا جائے، ہندوستان آج تک لاک ڈاؤن سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نکل نہیں سکا۔

عمران خان نے کہا کہ فیکٹریاں اور دکانوں کو ہم نہیں بند کر سکتے کیونکہ ان سے بہت لوگوں کا روزگار جڑا ہے تاہم وہاں پر ایس او پیز پر عمل درآمد ضروری بنانا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے جن چیزوں سے کاروبار متاثر نہیں ہوتا اسے بند کرنا ہے، ہم نے سب سے پہلے اپنے جلسے بند کر دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گلگلت بلتستان میں جلسوں کے باعث کورونا میں اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شادی ہالز کے اندر شادیوں پر پابندی عائد کر رہے ہیں صرف باہر لوگوں کو تقریبات کی اجازت ہو گی جس میں تین سو لوگوں کو بلانے کی اجازت ہو گی۔

وزیراعظم نے کہا اسکولوں پر ابھی پابندی نہیں لگا رہے، ایک ہفتہ مزید دیکھیں گے اگر وہاں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا تو سردیوں کی چھٹیوں کو بڑھا دیں گے۔

 

The post سندھ: کورونا سے مزید 9 افراد جاں بحق، 904 متاثر appeared first on ہم نیوز.


Source: www.humnews.pk