ابھی تو کرپشن کے انکشافات کاآغاز ہے، وزیراعظم

0
7

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کے ان تمام انکشافات کا ابھی تو صرف آغاز ہے، ہم جاننا چاہتے ہیں براڈ شیٹ کو مزید تحقیقات سے کس نے روکا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ امیرحکمران اقتدار میں صرف ملک کو لوٹنے کےلیے آتے تھے۔ اشرافیہ نے بیرون ملک میں غیرقانونی اثاثے بنانے کےلیے منی لانڈرنگ کی۔

اشرافیہ نے بعد میں این آر او کا سہارا لیا۔ این آر او کی وجہ سے اشرافیہ نے لوٹی دولت کو تحفظ فراہم کیا۔ اس صورتحال میں پاکستانی عوام سب سے زیادہ ہارے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اشرافیہ نے قوم کی دولت کو لوٹا بلکہ ٹیکس کی رقم بھی لوٹی۔ این آر او کی وجہ سے لوٹی رقم ضائع ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کرپشن بےنقاب کرنے پر خوشی ہے، سربراہ براڈ شیٹ

پانامہ پیپرز نے پاکستان کے امیرحکمرانوں کو بے نقاب کیا تھا اور براڈ شیٹ معاملے پرکرپشن نے دوبارہ امیرحکمرانوں کوبے نقاب کیا ہے۔

براڈ شیٹ کی وجہ سے امیر حکمرانوں کی منی لانڈرنگ سامنے آئی، حکمرانوں کا بے نقاب ہونا میری کرپشن کےخلاف 24 سالہ جدوجہد کوبیان کررہی ہے۔ یہ امیرحکمران اقتدار میں صرف ملک کو لوٹنے کےلیے آتے تھے۔

The post ابھی تو کرپشن کے انکشافات کاآغاز ہے، وزیراعظم appeared first on ہم نیوز.


Source: www.humnews.pk